معرکہ حق، 78واں جشن آزادی پاکستان قومی جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں،صادق شیخ

قائد چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ (ق)ملک کے استحکام، ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے،صوبائی سیکرٹری اطلاعات

اتوار 3 اگست 2025 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ 78 واں جشن آزادی پاکستان قومی جذبی. معرکہ حق اور عظیم الشان پاکستان کے طور پر مسلم لیگ ق منارہی ہی. بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال،قائد ملت شہید لیاقت علی خان و دیگر اکابرین ملت سمیت 77 برس قبل کشمیر کی پہلی جنگ میں کیپٹن محمد سرور شہید سے لیکر آج تک فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر و افواج پاکستان ملکی دفاع اور قومی استحکام کے لئے ہمہ تن کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں مستحکم پاکستان کے لئے کوشاں ہیں. صادق شیخ نے کہا کہ اس سال جشن آزادی بھرپور انداز میں منانا اس بات کی غمازی ہے کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج نے بھارت کو عبرتناک شکت دیکر یہ ثابت کردیا کہ مادر وطن کی بقا،خودمختاری اور سلامتی اولین ترجیح ہی. معرکہ حق میں بھارتی شکت کے باعث پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند ہوا ہے صادق شیخ نے مزید کہا کہ اس سال جشن آزادی پاکستان پوری قوم معرکہ حق. عظیم الشان پاکستان اور افواج پاکستان پر فخر سے منارہی ہی.