قومی تھرو بال اور کیچ بال ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ دو روز ٹرائلز شروع ہوگئے

اتوار 3 اگست 2025 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)قومی تھرو بال اور کیچ بال ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں ٹرائلز منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں شروع ہوگئے ہیں۔ ٹرائلز کے لئے مقبول آرائیں کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے دیگر ممبران میں عظمت پاشا، احمد ارشد، آئیون فیڈرک،عدنان ترین اور بلال حسین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ ٹرائلز میں کھلاڑیوں سلیکشن میرٹ کی بنیاد پر ہوگی۔ خواتین کی ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں ٹرائلز شام پانچ بجے سے ساڑھے سات بجے تک جبکہ مردوں کے لئے ٹرائلز رات ساڑھے سات بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک منعقد ہو رہے ہیں۔ قومی تھرو بال ٹیمیں انٹرنیشنل مینز اینڈ ویمنز تھرو بال چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی جو 26 سے 30 دسمبر تک قطر میں منعقد ہو گی جبکہ قومی ویمن کیچ بال ٹیم ورلڈ ویمن کیچ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی جو 13 سے 16 نومبر ہالینڈ میں منعقد ہوگی۔