خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا ایمزون ٹریننگ سیشن کا انعقاد

اتوار 3 اگست 2025 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نے اپنے انکلوسیو بزنس ڈیولپمنٹ پارک پشاور کے تحت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے دنیا کی معروف ای کامرس پلیٹ فارم ''ایمزون'' پر ایک خصوصی ٹریننگ سیشن کا کامیاب انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اس سیشن کا مقصد شرکاء کو عملی معلومات اور مہارتیں فراہم کرنا تھا تاکہ وہ ایمزون سیلر اکاؤنٹس بنانا، پراڈکٹ لسٹنگ تیار کرنا، فروخت کے عمل کو مؤثر طریقے سے سنبھالنا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے عالمی مارکیٹس تک رسائی حاصل کر سکیں۔

استعداد بڑھانے اور مہارت سازی کی یہ سرگرمی کے پی ایزڈمک کے اس وسیع وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد خیبر پختونخوا میں کاروبار دوست ماحول قائم کرنا ہے۔ ٹریننگ سیشن کے دوران کمپنی کے متعلقہ افسران نے بتایا کہ کے پی ایزڈمک ایسی ٹریننگز کے ذریعے نوجوان کاروباری افراد، اسٹارٹ اپس اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) کو ڈیجیٹل مواقع سے فائدہ اٹھانے، مارکیٹ تک رسائی بڑھانے اور پائیدار ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہے۔