کٹھوعہ : سڑک حادثے میں 2افراد ہلاک، 3زخمی

اتوار 3 اگست 2025 21:40

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایک سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حادثہ کٹھوعہ بسوہلی روڈ پر کینتا موڑ کے قریب پیش آیا ۔ گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے سبب 60سالہ موہندر پال اور 50سالہ پون مدھن ہلاک جبکہ انیل مونگا، سنی اروڑہ اور سدھیر زخمی ہو گئے۔یہ پانچوں مسافر پنجاب کے رہائشی تھے اور امرناتھ یاتریوں کیلئے کمیونٹی کچن سروس سے وابستہ تھے۔