پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم فاطمہ ثنا کی قیادت میں تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے آئرلینڈ پہنچ گئی

اتوار 3 اگست 2025 22:30

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم فاطمہ ثناء کی قیادت میں تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے آئرلینڈ پہنچ گئی۔ قومی ٹیم کل (پیر) سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور آئرلینڈ ویمنز کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 6 اگست کو کھیلا جائے گا جب کہ باقی دو میچز 8 اور 10 اگست کو شیڈول ہیں۔ پی سی بی کے مطابق ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج موجود ہے جو سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز اہم ہے اور کھلاڑیوں کو مکمل اعتماد ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کریں گی۔