حیدرآباد ، نجی سکول کی جانب سے یومِ استحصال کشمیر کے حوالے سے واک

پیر 4 اگست 2025 15:31

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) حیدرآباد کے نجی سکول کی جانب سے یومِ استحصال کشمیر کے حوالے سے واک کی گئی ۔واک چیف ایگزیکٹو سرفراز احمد، پرنسپل نگہت سرفراز اور انچارج مہرین کی سربراہی میں لطیف آباد نمبر 6 سے شروع ہو کر ہلالِ احمر چوک تک اختتام پذیر ہوئی،جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شرکا نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔

اس موقع پر نجی سکول کی پرنسپل نگہت سرفراز اور انچارج مہرین سمیت دیگر نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں پاکستان کے عوام ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یومِ استحصال ہمیں اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ مظلوم کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کو اجاگر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔