
سی پیک کے تحت 1000 نئی ملازمتیں، نوجوانوں کے لیے مستقبل کے دروازے کھلنے کی امید
پیر 4 اگست 2025 15:51
(جاری ہے)
’’اُڑان پاکستان پروگرام‘‘ اور’’سی پیک‘‘ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کر کے نوجوان نسل کو مستقبل کی مہارتیں دی جا رہی ہیں، تاکہ ملک کی آبادی کو بوجھ نہیں بلکہ معیشت کی طاقت بنایا جا سکے۔
پاکستان کی دو تہائی آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، جو دنیا کی سب سے کم عمر ورک فورس میں شمار ہوتی ہے اور یہی پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ تاہم، موجودہ دور میں جہاں مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، بگ ڈیٹا، اور گرین ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، وہاں روایتی ملازمتوں کی نوعیت بدل رہی ہے اور نئی مہارتوں کی شدید ضرورت ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال بیجنگ میں ہزہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور نیوٹیک کے درمیان معاہدہ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چوتھا صنعتی انقلاب صرف ان اقوام کو فائدہ دے گا جو مہارت، جدت اور مطابقت پذیری میں آگے ہوں گی۔ اگر ہم نے بروقت تیاری نہ کی تو ہم اپنی پوری نوجوان نسل کو مواقع سے محروم کر دیں گے۔ لیکن اگر ہم حوصلے اور بصیرت کے ساتھ فیصلے کریں تو پاکستان ایک نئے دورِ صنعتی ترقی اور خوشحالی میں داخل ہو سکتا ہے۔وزیر نے کہا کہ "اُڑان پاکستان پروگرام" کے تحت قومی اقتصادی تبدیلی کے منصوبے میں نوجوانوں کی مہارت سازی ہماری "5Es فریم ورک" کا کلیدی ستون ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نیو ٹیک اب تک 15 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دے چکا ہے جن میں سے 70 فیصد کو باعزت ملازمتیں ملی ہیں اور ان کی آمدنی میں اوسطاً 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔\395مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلی پنجاب کا اگلے سال مزید 400 الیکٹرک بسیں لانے کا اعلان
-
وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کا علیمہ خان پر تنقید سے تعلق نہیں،علی ظفر
-
گنڈاپورمستعفی، اپوزیشن متحرک ،پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس (آج)طلب
-
پاکستان کی مالی سال 25-2024 کی نظر ثانی شدہ معاشی شرح نمو 3.04 فیصد ہوگئی
-
پشاور،سردی آتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ، چلغوزے کی فی کلو قیمت 12ہزار روپے ہوگئی
-
حکومت کا سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے بارے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کا فیصلہ
-
اسلام آباد، سرکاری ادارے کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا
-
خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے فیصلے سے صورتحال کو دیکھ کر اسمبلی میں فیصلہ کریں گے،مولانا فضل الرحمن
-
لاہور ہائیکورٹ نے دو منشیات سمگلروں کی عمر قید کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں
-
پرائمری اور سکینڈری ہیلتھ کئیر ہسپتالوں میں سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے،صوبائی وزیر صحت و آبادی
-
آوارہ کتوں کی تلفی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.