سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف زہر گھولنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،ڈاکٹر ذوالفقار علی قاضی

پیر 4 اگست 2025 17:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)معروف سماجی علمی وادبی شخصیات صدر تنظیم بنوہاشم پاکستان/کشمیر ڈاکٹر ذوالفقار علی قاضی نے کہا ہے کہ 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ دنیا بھرمیں مقیم کشمیری تقاریب اور ریلیوں نکالیں گے اور بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ افواجِ پاکستان ہی ملکی سالمیت، امن اور وحدت کی اصل محافظ ہیں۔

یہ آپریشن محض ایک عسکری کارروائی نہیں بلکہ پاکستان کے دشمنوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ہے، اور اس کے سپاہی ہر محاذ پر سینہ سپر ہیں۔'ڈاکٹر ذوالفقار علی قاضی نے کہا''جنرل سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں پاک فوج نے دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور فتنہ الخوارج کے نیٹ ورکس کو جس حکمت و قربانی سے شکست دی، وہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔

(جاری ہے)

آج ہر پاکستانی، بشمول کشمیری عوام، اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف زہر گھولنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، اور ریاست کو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگی۔ اختلاف رائے کی آڑ میں قومی اداروں پر حملے ناقابلِ برداشت ہیں۔'' ''آزاد کشمیر کا ہر فرد، ہر نوجوان، اپنے عسکری اداروں کا سپاہی ہے۔

ہم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہ صرف پاکستان کا دفاع کیا بلکہ نوجوانوں کو شدت پسندی سے نکال کر علم، ترقی اور شعور کے سفر پر گامزن کیا۔'' ''ہم جنرل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے فیلڈ مارشل جیسا وژن پیش کیا اور ہر فیصلے میں پاکستان کے قومی مفاد کو مقدم رکھا۔ اللہ پاک افواج پاکستان، پاکستان، اور ریاست جموں و کشمیر کی حفاظت فرمائے۔ آمین!''