دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کر کے وہاں کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے،رضوان عباسی

پیر 4 اگست 2025 17:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)کوآرڈینیٹر ہمراہ چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار رضوان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پانچ اگست 2019ئکا بھارتی اقدام کشمیریوں کی تاریخ، شناخت، جغرافیہ اور بنیادی انسانی حقوق پر سنگین حملہ ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کر کے وہاں کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے، جو نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں بلکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

سردار رضوان عباسی نے کہا ''یہ دن صرف احتجاج کا دن نہیں، بلکہ یہ ہماری بیداری، مزاحمت اور یکجہتی کا دن ہے۔ کشمیری نوجوان بھارت کی آئینی دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن چکے ہیں۔''انہوں نے عالمی برادری، اسلامی تعاون تنظیم (OIC) اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی بربریت، قبضہ اور غیر قانونی اقدامات کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور کشمیریوں کو ان کا **حقِ خودارادیت** دلوانے کے لیے عملی اقدامات کریں