ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس

پیر 4 اگست 2025 20:02

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ غلام مصطفی ساحر سمیت دیگر ضلعی افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) ویکسین کی اہمیت و افادیت اور اس کے حفاظتی پہلوئوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔

سی ای او ہیلتھ نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں ویکسی نیشن مہم کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا جو کہ 27 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی اس ضمن میں ویکسی نیشن کیلئے شعبہ صحت سے وابستہ ویکسینیڑر کے ساتھ خواتین پر مشتمل تربیت یافتہ عملہ بھی فرائض سر انجام دے گا تاکہ معاشرتی اور ثقافتی پہلوئوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے مو?ثر انداز میں مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عمران علی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ مہم پہلی دفعہ پاکستان میں ہونے جارہی ہیلہٰذا9 سال سے 14 سال تک کی عمر کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین کی بروقت فراہمی نہ صرف ان کی صحت کی ضامن ہے بلکہ یہ اقدام آئندہ نسلوں کو مہلک بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنا بالخصوص خواتین کو کینسر جیسی موذی مرض سے محفوظ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کہا کہ اس قومی فریضہ کی ادائیگی میں علمائے کرام کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس اہم قومی مہم کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ اجلاس کے دوران ماہرین شعبہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ ایچ پی وی ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اس ویکسین کا کسی قسم کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔ ڈی سی نے اس موقع پر تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ سکولوں مراکز صحت اور کمیونٹی لیول پر ویکسی نیشن مہم کو موثر اور بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کے لیے آگاہی پروگرام کریں تاکہ آنے والی مہم میں زیادہ سے زیادہ بچیوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر تمام محکموں خاص طور پر ایجوکیشن، ریسکیو 1122، صدر پرائیوٹ سکولز، ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل سکولز، محکمہ اوقاف، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے تمام محکمہ جات ایچ پی وی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔