اسرائیلی وزیر کی سرپرستی میں یہودیوں کے مسجد اقصی پر حملے اور بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک

بھارت واسرائیل نے انسانی حقوق کو سبوتاژ کرنے اور مسلم نسل کشی میں مظالم کی تمام حدیں پار کردی ہیں،شاداب رضا نقشبندی

پیر 4 اگست 2025 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر کی سرپرستی میں یہودیوں کے مسجد اقصی پر حملے اور بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں،مسجد اقصی کی بے حرمتی اور اس کی حیثیت تبدیل کرنے کے عزائم تباہ کن ہونگے،اسرائیل اور دوسری طرف بھارت مسلم نسل کشی اور مسلمانوں کے معاشی،غذائی اور بنیادی انسانی حقوق کا استحصال کررہے ہیں،بیت المقدس پر حملہ اسرائیل کے پر تشدد اقدامات اقوام متحدہ اور او آئی سی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے عالمی ادارے فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں،مسلم ممالک اسرائیل کے بیت المقدس پر حملے اور بے حرمتی کا نوٹس لیں،اسرائیل مذاہب میں ٹکرا کو فروغ دے کر دنیا کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے اسرائیل کو دہشتگرد قرار دیا جائے،اسرائیلی مذہبی جنونیت اور تشددفلسطین وغزہ میں مسلم نسل کشی کھلی دہشتگردی اور انسانیت سوز مظالم ہیں،اقوام متحدہ کی بے حسی نے انصاف کا قتل عام اور فلسطینیوں و کشمیریوں کے حقوق کو پامال کئے ہیں،انسانیت کے علمبردار فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے آواز بلند نہ کرکے عصبیت کا مظاہرہ کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسرائیلی جنونیوں کی بیت المقدس پر حملے اوربے حرمتی اور فلسطین وکشمیریوں کے حقوق غصب اور استحصال کرنے والے ممالک اسرائیل و بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بھارت واسرائیل نے انسانی حقوق کو سبوتاژ کرنے اور مسلم نسل کشی میں مظالم کی تمام حدیں پار کردی ہیں،اسرائیل کی غزہ میں نہ رکنے والی درندگی عالمی انصاف کے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے،برطانوی میڈیا کی ایک تھقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 95فیصد معصوم بچوں کو سر میں ایسی گولیاں ماری گئی ہیں جس کے لگنے سے فوری موت واقع ہوجاتی ہے،نہتے اور کھیلنے والے بچوں کو گولویں کا نشانہ بنانا بربریت ہے،اسرائیلی مظالم وبربریت کے سامنے انسانیت لرز کر رہ گئی ہے،او آئی سی بیت المقدس پر حملے اور فلسطینیوں کے جان ومال اور حق خود ارادیت کیلئے اسرائیل کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرئے۔