بندوق کے زور پر کشمیریوں سے آزادی کا حق نہیں چھینا جا سکتا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب

منگل 5 اگست 2025 10:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ5 اگست 2019 کو کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم کو پوری دنیا نے دیکھا۔بندوق کے زور پر کشمیریوں سے آزادی کا حق نہیں چھینا جا سکتا۔

(جاری ہے)

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں فواد ہاشم ربانی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے جدوجہد آزادی میں جو ظلم و جبر سہا اور قربانیاں دیں ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی ۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کی آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھی جائے گی۔