چنیوٹ،ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے

منگل 5 اگست 2025 16:03

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) ضلع چنیوٹ میں کشمیریوں کے حق میں بڑی ریلی نکالی گئی۔ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں منگل کے روز ایک ریلی میونسپل کمیٹی چنیوٹ سے ختم نبوت چوک تک نکالی گی، ریلی تھانہ صدر،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن۔ڈی سی آفس،ڈی پی او آفس سے گذرتی ہوئی ختم بنوت چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے کی۔ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس،چیف آفیسر مظفربیگ،سرکاری محکموں کے افسران،صدرڈسٹرکٹ بار،صدر انجمن تاجراں،ساتذہ،طالب علم اور سول سوسائٹی کے افراد بڑی تعداد میں شریک۔ریلی میں وکلاء صحافیوں،تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

یوم استحصال کشمیر کے موقع بھارتی ظلم جبر و تسلط کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔

ریلی کے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم احتجاجی بینرز لئے نعرے بازی اور احتجاجی مارچ کیا اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ریلی کے شرکاء کے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔ریلی کے اختتام پر مظلوم کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے لئے خصوصی اجتماعی دعا کروائی گئی۔ ریلی میں ایڈمنسٹریٹر۔ اے ڈی سی آر۔ سی او ایم سی مظفر بیگ اور ریسکیو 1122 کے عملہ نے بھی شرکت کی۔

ریلی میں سول سوسائٹی۔ شہریوں اور طلباء کی شرکت کی۔تقریب کے دوران شرکاء نے پاکستان اور آزادجموں کشمیر کے پرچم تھام رکھے تھے۔ آج کے دن بھارت نے غیر قانونی طورپر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے انسانی حقوق کو پامال کیا۔مودی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کر رکھا۔ کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پربے حسی عالمی برادری کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے۔کشمیری عوام کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بھارت کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا۔بے گناہ شہید کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور آزادی کشمیر کی صبح ضرور طلوع ہوگی۔ تمام پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور بڑی ریلی کاانعقاد کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کااظہار ہے۔اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر محمد انس سعید اور اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سعدیہ جمال کی قیادت میں ریلیاں نکالیں گئیں۔\378