مودی حکومت کا 5 اگست کا اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ، سلام ان شہیدوں کو جنہوں نے جان کا نذرانہ دیا، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا

منگل 5 اگست 2025 16:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ 5 اگست یومِ استحصال کشمیر، کشمیریوں پر مسلط مظالم کی یاد دہانی ہے۔ مودی حکومت کا 5 اگست کا اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ دلیرانہ انداز میں لڑا ہے۔

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے کبھی جدا نہیں کیا جا سکتا، پاکستان ہر محاذ اور ہر وقت پر کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بھارت کا 5اگست 2019 کا یکطرفہ اور غیر آئینی اقدام اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سلام ان شہیدوں کو جنہوں نے آزادی کی خاطر جان کا نذرانہ دیا۔