لاکھوں کشمیریوں اور فلسطینیوں کا لہو آزاد ی کی نوید لے کر طلوع ہوگا، مودی اور نیتن یاہو نے ہندوستان ور اسرائیل کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا ہے، ڈاکٹر محمد مشاق خان

منگل 5 اگست 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) جماعت اسلامی آزاد کشمیروگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشاق خان نے کہاہے کہ لاکھوں کشمیریوں اور فلسطینیوں کا لہو آزاد ی کی نوید لے کر طلوع ہوگا،ہندوستان اور اسرائیل طاقت کے نشے میں انسانیت کاقتل عام کررہے ہیں،اسلامی ممالک کے حکمران اپنا کردار ادا کریں تو کشمیراور فلسطین دنوں میں آزاد ہو سکتے ہیں،پوری دنیا کے انسان کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جائز جدوجہد کی حمایت کر رہے ہیں،مودی اور نیتن یاہو نے ہندوستان ور اسرائیل کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں نے آزادی یا شہادت کا راستہ ختیار کیا ہے، انسانی تاریخ میں کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آزادی کے لیے کی جانے والی جدوجہد یاد رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہندووستان اور اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں مگر عالمی حکمران خاموش ہیں،نریندر مودی نے 5 اگست کو ظالمانہ اور متعصبانہ اقدامات کرکے یہ سمجھ لیا تھا کہ اب کشمیر کا مسئلہ ختم ہو چکا ہے مگر ثابت ہوا کشمیرکا مسئلہ زندہ اور مودی کے برے دن آ چکے ہیں،مودی کے ظالمانہ اقدامات نے ہندوستان کے اندر بے چینی پیدا کر دی ہے، پاکستان اور بھارت جنگ میں مودی کی عقل ٹھکانے آ چکی ہے او ر مزید بھی آئے گی۔

کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے، مودی نے نہ پڑھا تو ہندوستان کے حصے بخرے ہو جائیں گے۔