فیصل آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث سینکڑوں ملزمان گرفتار کیا جس کے نتیجے میں کرائمز میں واضع کمی ریکارڈ کی گئی

بدھ 6 اگست 2025 12:10

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)فیصل آباد پولیس نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار کرنے سے جرائم میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ترجمان فیصل آباد پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی بہترین قیادت اور حکمت عملی پرفیصل آباد پولیس نیرواں سال کے 7 ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں کی گئیں۔

فیصل آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث سینکڑوں ملزمان گرفتار کیا جس کے نتیجے میں کرائمز میں واضع کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی4098ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس میں اے کیٹگری کی1483ملزمان شامل ہیں۔ پولیس نے گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں رواں سال اغوا برائے تاوان کے 100فیصد، قتل 27فیصد، دہشت گردی کی دفعات کے مقدمات میں 100فیصد جبکہ رابری کے 33فیصد سے زائد اشتہاریوں کو گرفتارکیا۔

(جاری ہے)

سالہا سال سے چلتے آرہے قتل کے مقدمات میں ملوث 174 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو گزشتہ سال سے 28فیصد زائد ہیں۔ ریسکیو 15 کالز کے تقابلی جائزہ کے مطابق جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔ رواں سال ضلع پولیس نے 240 گینگزکی627 ملزمان گرفتار کر لیے جن کے قبضہ سے 22 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی ۔رواں سال پراپرٹی کے مقدمات میں 68 کروڑ21 لاکھ 23 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔

رواں سال اندھے قتل کے 21 مقدمات ٹریس کرکے 44 ملزمان گرفتار کئے گئے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 22 فیصد زیادہ ہے۔قتل کی157 مقدمات کو ٹریس آٹ کر کے 307 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔مختلف تھانوں میں جوا اور پرچی مافیاکے خلاف کارروائی کرتے ہوئیرواں سال میں 567مقدمات کا اندراج کرکے 1822ملزمان گرفتار کئے گئیاور ملزمان کے قبضہ سیرقم بکری 48 لاکھ 66 ہزار500سو روپے برآمد کی گئی۔

ملزمان کے قبضہ سے تاش،پرچیاں اور دیگر جوا کا سامان قبضہ پولیس میں لیاگیا۔منشیات فروشوں اور سینتھیٹک ڈرگز کے خلاف کارروائیوں کے دوران2891 مقدمات درج کر کیملزمان سے چرس 951کلو گرام، آئس57کلو گرام ، ہیروئن 240کلو گرام ، بھکی 1782کلوگرام برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتیہوئی2496مقدمات درج کرکے 2534 ملزمان گرفتار کئے گئے جن میں کلاشنکوف80،رائفل139 ، دیگر اسلحہ 2446 اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا اور 1456مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 92 فیصد زائد ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں کی وجہ سے بڑے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ کریمینل ریکارڈ برانچ کی تعمیر و مرمت ،تھانہ ائیر پورٹ کا قیام سمیت دیگر پولیسنگ کے حوالے سے پراجیکٹس زیر مشاہدہ ہیں۔ موثرگشت،ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے آپریشنزکے لیے نئی حکمت عملی سمیت تھانہ،سرکل اور ٹان کی سطح پر مانیٹرنگ اور کریمینلزکے قلع قمع کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں