
کل جماعتی حریت کانفرنس کا ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ بھرپور انداز میں منانے پر حکومتِ پاکستان کو خراج تحسین
بدھ 6 اگست 2025 16:17
(جاری ہے)
حریت رہنماؤں نے کہا کہ بھارت اس وقت اپنی تمام تر ریاستی طاقت کو کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو کچلنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کو ایک فوجی قلعے میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں دس لاکھ سے زائد مسلح بھارتی فوجی ہر گھر، گلی اور بستی میں خوف اور دہشت کی فضا قائم کیے ہوئے ہیں۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل اور جعلی انکاؤنٹرز میں شہید کیا جا رہا ہے،سیاسی قیادت کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔خواتین کی حرمتیں پامال ہو رہی ہیں،مقامی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے غیر ریاستی باشندوں کو بسانے کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔زمینوں کی زبردستی ضبطی، تعلیمی اداروں کی بے دخلی، اور معاشی بائیکاٹ معمول بن چکا ہے،حریت قیادت نے ان مظالم کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر، عالمی انسانی حقوق کے اعلامیوں، اور جنیوا کنونشنز کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔کنوینر غلام محمد صفی نے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جو مسلسل مسئلہ کشمیر کو نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر بھی اجاگر کر رہا ہے۔پاکستانی قیادت نے ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کی ہے اور آج بھی کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھنے والا سب سے مضبوط آواز ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ غیر متزلزل مؤقف دنیا کے سامنے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کرتا آ رہا ہے۔حریت رہنماؤں نے اقوامِ متحدہ، او آئی سی، یورپی یونین، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، اور مہذب دنیا سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی جبر و استبداد کا سنجیدگی سے نوٹس لیں، اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے کے لیے ٹھوس، مؤثر اور فوری اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم سات دہائیوں سے قربانیاں دے رہی ہے اور وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں مل جاتا،ہماری تحریک ظلم، جبر اور دھوکہ دہی کے خلاف ایک پُرامن مزاحمت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر قیمت پر اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وہ دن ضرور آئے گا جب ظلم کا اندھیرا چھٹے گا اور آزادی کا سورج وادی کشمیر میں طلوع ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
کراچی،سواری کی منتظر لڑکی کو ایک ہی ڈاکو نے چند لمحوں میں 2 مرتبہ لوٹ لیا
-
کراچی، اسلام آباد اورلاہورایئرپورٹس پر جدید ای گیٹس منصوبے کا ڈیزائن مکمل
-
اچھا وقت آنے والا ہے ایک عام آدمی کی زندگی بدلنے کے دن جلد آئیں گے، گورنرسندھ
-
پنجاب کے وسائل ، خزانے اورپانی پرپہلے پنجاب ، پھرکسی اورکا حق ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی ضمانت منظور
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا اجلاس، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور
-
دہشتگردوں کو کسی صورت اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان، کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت
-
لاہور میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا شوہر گرفتار
-
لاہور سے کراچی جانے والی دو ٹرینیں منسوخ
-
کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم
-
پیپلز پارٹی مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے ، ندیم افضل چن
-
کراچی: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.