یوم آزادی پر پرچم لگانے کے ساتھ ساتھ ایک درخت بھی لگا یا جائے،ڈاکٹر زاہد اقبال غوری

بدھ 6 اگست 2025 17:46

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) سماجی کارکن ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا ہے کہ یوم آزادی پر پرچم لگانے کے ساتھ ساتھ ایک درخت بھی لگا یا جائے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں فضائی آلودگی تیزی سے پھیل رہی ہے اگر ہم نے اس طرف توجہ نہ دی اور درخت نہ لگائے تو پاکستان کا مستقبل بھی فضائی آلودگی کی نظر ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے مستقبل کو بچانے کے لئے ہم سب کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ درخت لگا کر ملک کو فضائی آلودگی سے بچائیں کیونکہ سموگ کی وجہ سے مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ اگر ہم نے 14 اگست پر پرچم لگانے ساتھ ساتھ ایک درخت لگا دیا اور اس کی حفاظت کی تو یقیناً اس کے ثمرات پوری پاکستانی قوم تک پہنچیں گے۔