گورنر خیبرپختونخوا کاکرک میں ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

بدھ 6 اگست 2025 22:32

گورنر خیبرپختونخوا کاکرک میں ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کرک میں ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار عقیدت پیش کیا ہے۔ گورنر نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔علاوہ ازیں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں ورسک روڈ پر کار پر فائرنگ کے واقعہ کی بھی مذمت کی ہے اور فائرنگ سے پولیس انسپکٹر علی حسین سمیت 3 افرادکے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہی.۔گورنر نے دلخراش واقعہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پولیس انسپکٹر سمیت جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، واقعہ انتہائی افسوسناک اور انسانیت دشمن اقدام ہی.۔