مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا ظلم و جبر کی سیاہ داستان ہے،صوبائی وزیر منصوبہ بندی

بدھ 6 اگست 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے والے غیر قانونی اقدام آرٹیکل 370 کی منسوخی کوچھ سال مکمل ہو گئے ہیں جو کشمیریوں پر ظلم و جبر کی ایک سیاہ داستان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔