مرحوم جی ایم سکندر ایک فرض شناس، دیانت دار اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل آفیسر تھے ،ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش

جمعرات 7 اگست 2025 14:56

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز بیوروکریٹ اور سماجی شخصیت جناب جی ایم سکندر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم جی ایم سکندر ایک فرض شناس، دیانت دار اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل آفیسر تھے، جنہوں نے وفاقی سیکریٹری، چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ پنجاب کے طور پر شاندار خدمات سر انجام دیں۔

اُن کی خدمات بلا شبہ گلگت بلتستان کے عوام کے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔سعدیہ دانش نے مزید کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ بلا تفریق عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنایا اور ملک و قوم کے لیے اپنی بھرپور توانائیاں وقف کیں۔\378