دو لاکھ زائرین کو سبسڈائزڈ پروازوں سے مقامات مقدسہ پہنچایا جائے، شازیہ مری

جمعرات 7 اگست 2025 17:20

دو لاکھ زائرین   کو سبسڈائزڈ پروازوں سے مقامات مقدسہ     پہنچایا جائے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے کہا ہے کہ دو لاکھ زائرین نے بائی روڈ مقامات مقدسہ کی زیارت کے لئے جانا تھا ان کو سبسڈائزڈ پروازوں سے وہاں پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شازیہ مری نے زائرین کا معاملہ اٹھایا کہ پاکستان سے بڑی تعداد سے اربعین اور چہلم کے دنوں میں جاتے ہیں۔حکومت کی پابندی سے 2 لاکھ تک زائرین جو براستہ سڑک جانے ہیں وہ ہوائی جہاز کے ذریعے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔ان کے لئے حکومت کوئی انتظامات کرے اور سبسڈائزڈ پروازوں کا اہتمام کریں، یہ اہم مسئلہ ہے۔