
سول ڈیفنس پنجاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر دیا گیا، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈرونز گرانے اور بم کو ناکارہ بنانے کا مشاہدہ کیا
جمعرات 7 اگست 2025 18:28
(جاری ہے)
چیف سیکرٹری پنجاب نے ناقابل رسائی مقام پر روبوٹ کی مدد سے بم کو ناکارہ بنانے کا عملی مظاہرہ دیکھا۔
اس موقع پر سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے روبوٹ، جدید ڈرون اور مینوئل انداز میں بم ناکارہ کر کے دکھایا۔بم ڈسپوزل روبوٹ، سرویلنس ڈرون، اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی، ریسکیو ڈرون، بم ڈسپوزل سوٹ، مائن ڈیٹیکٹر سے مظاہرہ کیا گیا۔سول ڈیفنس نے دشمن کے ڈرون کو لیزر گن سے ناکارہ بنانے کا مظاہرہ بھی کیا گیا،جس کو خوب سراہا گیا۔چیف سیکرٹری نے سول ڈیفنس کے نئے لوگو اور جدید وہیکل سکواڈ کا افتتاح کیا اور تقریب کے دوران ہی بطور رضاکار سول ڈیفنس کو باضابطہ جوائن بھی کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران وزیراعلی پنجاب نے سول ڈیفنس کی استعداد میں اضافے کا حکم دیا۔سیلاب اور ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس جوان فرنٹ لائن سولجرز ہیں، بم ڈسپوزل سکواڈ اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت کیلئے سول ڈیفنس کی تربیت کروا رہے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سول ڈیفنس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے بارے بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ امن اور جنگ کے دنوں میں سول ڈیفنس کی اہمیت یکساں ہے۔سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران سول ڈیفنس نے29 بھارتی ڈرون ناکارہ بنائے۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی بطور رضاکار رجسٹریشن کیلئے سول ڈیفنس ایپلیکیشن تیار کر رہے ہیں اور 70 ہزار تربیت یافتہ رضاکاروں کو10 لاکھ تک پہنچایا جائے گا۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس ضیغم نواز نے مکمل پریڈ اور جدید آلات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری ہائوسنگ و سابق سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور بطور سیکرٹری داخلہ سول ڈیفنس کو جدید آلات کی خریداری کیلئے فنڈز اور مدد فراہم کرنے پر انکی کاوشوں کو سراہا گیا۔ سول ڈیفنس کی شاندار پریڈ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، آئی جی جیل خانہ جات، فرانزک سائنس، پفڈا، پروبیشن اینڈ پیرول کے ڈائریکٹر جنرلز، کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور اور محکمہ داخلہ و ذیلی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.