چین کو ملبوسات کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ

رواں سال کی پہلی ششماہی میں مالیت 5.17 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

جمعرات 7 اگست 2025 19:41

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء) رواں سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی چین کو ملبوسات کی برآمدات میں قابلِ ذکر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (GACC) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، جنوری سے جون 2025 کے دوران خواتین کے ملبوسات کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا، جن کی مالیت 5.17 ملین ڈالر رہی، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 4.39 ملین ڈالر تھی۔

گوادر پرو کے مطابق خاص طور پر، خواتین یا لڑکیوں کی کاٹن کی پتلون اور بریچز (HS Code: 62046200) کی برآمدات 6.19 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کہ 2024 کی پہلی ششماہی میں 3.36 ملین ڈالر تھیں۔ اسی طرح، کاٹن نِٹڈ یا کروشیہ کی گئی خواتین کی پتلونیں (HS Code: 61046200) کی برآمدات 1.90 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں، جو گزشتہ سال 1.03 ملین ڈالر تھیں۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابق مردانہ ملبوسات کی برآمدات کا رجحان بھی مثبت رہا۔

رپورٹ کے مطابق، مردوں یا لڑکوں کی نِٹڈ یا کروشیہ کی گئی کاٹن کی پتلونوں (HS Code: 61034200) کی برآمدات 5 ملین ڈالر سے بڑھ کر 5.65 ملین ڈالر ہو گئیں۔ گوادر پرو کے مطابق ادھر، مردانہ ملبوسات کی برآمدات بھی مضبوط رفتار کے ساتھ جاری رہیں، جن کی مالیت 2025 کے پہلے ششماہی میں 9.65 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ مردوں یا لڑکوں کی کاٹن کی نِٹڈ یا کروشیہ کی گئی پتلونیں (HS Code: 61034200) کی برآمدات 5.65 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کہ 2024 میں اسی عرصے کے دوران 5 ملین ڈالر تھیں۔

گوادر پرو کے مطابق مجموعی طور پر، پاکستان کی چین کو مردانہ اور زنانہ ملبوسات اور ٹی شرٹس کی برآمدات 2025 کی پہلی ششماہی میں 23.19 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جو کہ اعلی معیار کے کاٹن ملبوسات کی مسلسل بڑھتی ہوئی طلب کا مظہر ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان کی چین کو ٹی شرٹس کی برآمدات 8.3 ملین ڈالر رہی، جن میں سے صرف کاٹن ٹی شرٹس (HS Code: 61091000) کی برآمدات 8.25 ملین ڈالر تھیں جو چین کی مارکیٹ میں معیار اور قیمت کے لحاظ سے پاکستان کی مسابقتی برتری کو ظاہر کرتی ہیں۔