
4000 ٹن ایم او پی کھاد سے بھرا جہاز گوادر پورٹ پر پہنچ گیا
ایگون کھاد فیکٹری میں پروسس کے بعد ایم او پی کوملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں برآمد کیا جائے گا
جمعرات 7 اگست 2025 19:46
(جاری ہے)
یہ ایک اعلی معیار کی کھاد ہے جو فصلوں کو بیماریوں اور کیڑوں سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔ پروسیسنگ کے بعد تیار شدہ مصنوعات کو پیک کر کے پاکستان کے سرکاری و نجی خریداروں اور بیرون ملک بھی بھیجا جائے گا۔
گوادر پورٹ اتھارٹی (GPA) کے ایک اہلکار کے مطابق، ایگون اس وقت دو کھاد سے متعلقہ آپریشنز چلا رہی ہے۔ ایک تو پہلے سے جاری ہے جس میں پیک شدہ کھاد کی درآمد کی جاتی ہے، جسے دوبارہ پیک کر کے افغانستان اور دیگر بیرونی منڈیوں کو بھیجا جاتا ہے۔ دوسرا آپریشن اب شروع ہو رہا ہے، جس میں خام ایم او پی کا مقامی طور پر ہینڈلنگ اور پروسیسنگ شامل ہے۔سن 2025 میں ایگون کو دو بار پیک شدہ کھاد کی دو کھیپ موصول ہو چکی ہے۔ جون میں 20,000 میٹرک ٹن ڈائی-ایمونیم فاسفیٹ ( ڈی اے پی ) کا جہاز آیا، جبکہ سال کے شروع میں، 4 فروری کو MV Beyond نے 35,000 میٹرک ٹن ڈی اے پی فراہم کی۔ گوادر پرو کے مطابق ایگون کی ترقی پر بات کرتے ہوئے شرجیل نے کہاہم گوادر کے نارتھ فری زون میں صنعتی ترقی کے پیش پیش ہیں۔ ایگون پاکستان کی پہلی جدید سہولیات والی فیکٹری ہے جو اعلی معیار کی سلفیٹ آف پوٹاش (ایس او پی)کھاد کی پیداواری صلاحیت رکھتی ہے، جو دانوں اور پاڈر کی شکل میں تیار کی جاتی ہے، اور اس کی سالانہ پیداواری گنجائش 20,000 میٹرک ٹن ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایگون ملک بھر میں اپنی لاجسٹکس نیٹ ورک بھی چلاتی ہے، جو درآمدات کی مثر ہینڈلنگ اور ملک گیر تقسیم کو ممکن بناتی ہے۔ کمپنی بڑے پیمانے پر تجارتی مال کی درآمد اور متعدد بین الاقوامی سپلائرز سے مصنوعات کی فراہمی کا انتظام کر سکتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پیپلزپارٹی نے تھرمیں کوئلہ سے توانائی حاصل کرکے ملکی معیشت میں انقلاب برپا کیا ‘ سردارسلیم حیدر
-
کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بد حالی ، ورلڈ بینک کی رپورٹ سندھ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ، منعم ظفر خان
-
باجوڑ سے خارجیوں کو نہیں نکال سکتے تو علاقہ خالی کردیں: حکام نے قبائل کے سامنے 3 نکات رکھ دیے
-
رانا تنویرحسین کی ایف ایف سی ایل کے سی ای او جہانگیر پِراچہ سے ملاقات، کھاد کی فراہمی اور قیمتوں پر تبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سمبازہ میں فورسز کی خوراج کے خلاف کامیاب کارروائی پر اطمینان کااظہار
-
نومبرمیں مینارپاکستان پرملکی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع ہوگا، حافظ نعیم الرحمن
-
گورنرخیبرپختونخوا کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات ، خیرسگالی پیغام پہنچایا
-
پی ٹی آئی کی ہر کال مس کال ثابت ہو رہی ہے،ملک ترقی کر رہا ہے،فسادیوں کو دھرنے اور احتجاج کی پڑی ہے۔عظمی بخاری
-
گھر بیٹھے گاڑیوں کے پسندیدہ نمبروں کیلئے ای آکشن سسٹم کا آغاز
-
لاہور: دل کا دورہ پڑنے پر میاں، بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق
-
پنجاب اسمبلی کمیٹی نے نیا لوکل گورنمنٹ بل دوہزار پچیس منظور کر لیا
-
علیمہ خانم کی سابق چیئرمین کے بیٹوں کی پاکستان آمد کیلئے اپنے وکیل کو ضروری قانونی کاروائی مکمل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.