ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق کی زیر صدارت14 اگست یوم آزادی پاکستان ومعرکہ حق کوشایان شان طریقےسے منانے کے حوالے سےاجلاس کاانعقاد

جمعرات 7 اگست 2025 20:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق کی زیر صدارت14 اگست 2025 یوم آزادی پاکستان ومعرکہ حق کو شایان شان طریقے سے منائے جانے کے حوالہ سے منعقد کی جانے والی تقاریب کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مجسٹریٹس ،پولیس آفیسران اورضلعی آفیسران سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے کہا کہ قیام پاکستان کے سلسلہ میں مسلمانوں کی طویل جدوجہداورقربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے،شہداء کے ایصال ثواب اورحاصل ہونے والی آزادی کی نعمت پرشکرگزاری کے سلسلہ میں ضلع ہذامیں تقاریب کاانعقادکیاجارہا ہے۔نماز فجر کے بعد تمام مساجد/مدارس میں پاکستان وآزادریاست جموں وکشمیر کی خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی وشہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی دعاؤں کااہتمام کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

بعدازاں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہائیکورٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کے موقع پرفلڈلائٹ سپورٹس ایونٹ، جملہ سرکاری وپرائیویٹ عمارات کی تزئین وآرائش،چراغاں،فوڈسٹالزجیسے اقدامات کیے جانے کااہتمام کیاجائے گا نیزیوم آزادی کے موقع پر جملہ پُل ہاء اور مارکیٹس پر چراغاں کیاجائے گا۔علاوہ ازیں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھی تقریری مقابلوں کااہتمام کیاجائے گا۔