جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر کی رکنیت سازی مہم

ملیر جامع مسجد ابراہیم سموں گوٹھ میں منعقدہ تقریب تجدید عہد وپیغام جمعیت کانفرنس سے قائدین کا خطاب

جمعرات 7 اگست 2025 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کراچی تا کشمیر مظبوط دینی سیاسی قوت بن چکی دن بدن ملک کی نامور،مذہبی سماجی شخصیات قافلہ شیخ الہندمیں شامل ہورہی ہیں عوام وخواص اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے لیے جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کے جھنڈے تلے آکر انصاف،عدل کا بول بالا کریں رکنیت سازی ایک پرچی ہی نہیںدراصل اللہ تعالیٰ سے ایک وعدہ ہے کہ ظلم،باطل نظام کے خلاف اور مظلوم کا ساتھ دیں گے۔

جو شخص اللہ کا دیا ہوا نظام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاطریقہ اور خلفاء راشدین کا عملی اسلامی نظام چاہتا ہے تو وہ جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کے پرچم تلے ضرور آئے۔تبلیغی جماعت کے بانی مولانا الیاس رح نے جمعیت علمائے اسلام کی رکنیت اس لیے کی کے قیامت کو اللہ مجھے ان علماء کیساتھ اٹھاے یہ کم اعزاز نہیں ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر سندھ و بلوچستان زون کراچی ضلع ملیر جامع مسجد ابراہیم سموں گوٹھ ملیر کراچی میں منعقدہ تقریب تجدید عہد وپیغام جمعیت کانفرنس بسلسلہ رکنیت سازی مہم میں قائدین جمعیت مفتی عزیز الرحمن دانش،مولانا قاضی منیب الرحمن مولانا محمد عامر یوسف،مولانا احسان اللہ ٹکروی امیر جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا عبدالحفیظ شاہ مولانا بشارت محمود کشمیری،قاری راجہ عرفان نے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی محسن المدارس حضرت اقدس مولانا محمد یوسف کاشمیری کے صاحبزادے مولانا محمد عامر یوسف تھے انہوں نے رکنیت سے پہلے خطاب میں کہا رکنیت کی پرچی اللہ سے وعدہ ہے کہ اسلامی نظام کے نفاذ اور باطل قوتوں کی سرکوبی کے لیے کوشش کریں گے۔تقریب میں سربراہان مدارس،کشمیری علماء،قائدین جمعیت،ائمہ مدارس،خطباء،مہتم مین تاجران نے رکنیت سازی کرکے تجدید عہد کیا جن میں مولانا محمد عامر یوسف کشمیری مہتمم جامعہ امام ابوحنیفہ مکہ مسجد کراچی مولانا مفتی نعمان سخی حسن،مولانا نوید شیخ امام وخطیب جامع مسجد رحمة للعالمین،مولانا ہارون الرشید امام وخطیب جامع مسجد قذاقی ٹاؤن کراچی،مولانا حمزہ شفیق،مولانا حذیفہ شفیق ودیگر نے کیا تقریب میں تلاوت مولوی سعد نعت مولانا حمزہ شفیق اور اسٹیج کے فرائض مولانا عبد الحفیظ شاہ نے ادا کیے تقریب میں مفتی عزیز الرحمن دانش مولانا عامر یوسف مولانا قاضی منیب الرحمن مولانا احسان اللہ ٹکروی امیر جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا ہارون الرشید،مولانا اجمل شاہ شیرازی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام پاکستان ضلع ملیر مولانا محمد اسماعیل مہمند جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام پاکستان ملیر ٹاؤن عبدالواجد خان میڈیا کوآرڈینیٹر جمعیت علمائے اسلام پاکستان ضلع ملیر مولانا عبدالوھاب امیر یوسی ملیر مولوی سعد فضل،انس شفیق،قاری ابوبکر ودیگر نے شرکت کی اس موقع قائدین جمعیت علمائے کرام نے جامع مسجد ابراہیم سموں گوٹھ ملیر کراچی میں پانی کے عوامی منصوبے کا افتتاح کیا مولانا منظور فقیری ناظم انتخابات جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر سندھ و بلوچستان زون کراچی ومہتمم جامع مسجد ابراہیم ومدرسہ ابراہیم اسلامیہ کی خدمات کو سراہاتے ہوئے ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔