س*5 روز قبل آئی جی پولیس ریٹائر ہونے کے باوجود نیا آئی جی تعینات نہ ہوسکا

جمعرات 7 اگست 2025 23:40

۳ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء) وفاق اور وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی اور بلوچستان کے ساتھ نا مناسب رویہ روا رکھتے ہوئے 5 روز گزرنے کے باوجود آئی جی پولیس بلوچستان کے ریٹائر ہونے کے بعد نئے آئی جی پولیس کی تعیناتی نہ ہوسکی آدھے پاکستان کے رقبے کے پر محیط صوبہ بغیر آئی جی کے سنگین حالات میں پولیس کے آفیسران اور جوان فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے ہمیشہ بلوچستان کو ہر لحاظ سے نظر انداز کیا ہے اور صوبے کو انتظامی اور حکومتی امور سمیت عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلانے ، وسائل کی فراہمی میں عدم دلچسپی دکھائی گئی 3 اگست کو آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری عمر کی بالائی حد 60 سال پوری ہونے پر آئی جی پولیس بلوچستان کے عہدے سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد آئی جی پولیس کی ذمہ داریاں ایڈیشنل آئی جی سعید وزیر نبھارہے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے پانچ روز گزرنے کے باوجود بلوچستان جوکہ بغیر آئی جی پولیس کے فورس بغیر کمانڈر اپنی ذمہ داری نبھارہی ہے اور وفاقی حکومت کی غیر ذمہ داری کا یہ عالم ہے کہ پانچ روز گزرنے کے باوجود بلوچستان پولیس کا آئی جی تعینات نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی آفیسر کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت اور وفاق میں بیٹھے ہوئے ارباب اختیار بلوچستان کے وسائل پر اپنا حق جتاتے ہیں لیکن صوبے اور عوام کو اس کے حقوق کی فراہمیں لیت و لعل سے کام لیتے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان کے لوگوں میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں