I صوبے بھر میں قومی شاہراہوں پر عدم تحفظ سیاسی کارکنوں کی غیر آئینی گرفتاریوں مسنگ پرسنز مسخ شدہ لاشوں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ جیسے حل طلب ایشوز پر مشاورت کی جائے گی

جمعرات 7 اگست 2025 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سنیٹر ایمل ولی خان تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے وہ آج سہہ پہر4بجے شہدا۔اگست شہدا بنوں سپین تنگی،شہدا بابڑہ شہدا سائنس کالج پی ایس ایف شہدا چمن شہدا آٹھ اگست شہدا مانگی ڈیم شہید ملک عبیداللہ کاسی شہید خالقداد بابڑ شہید نوراللہ دمڑ کی یاد میں مسلم باغ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرینگے جبکہ ھفتہ9۔

(جاری ہے)

اگست کو کوئٹہ پریس کلب میں صبح10بجے آل پارٹیز کانفرنس قومی جرگہ کی صدارت کرینگے جس میں بلوچستان اور پشتون خوا کے سلگتے مسائل انتہا پسندی دہشتگردی مائنز اینڈ منرل ایکٹ مقامی قبائل کی آبااجداد کی زمینوں کی الاٹمنٹ کے نام قبضہ گیری لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے صوبے بھر میں قومی شاہراہوں پر عدم تحفظ سیاسی کارکنوں کی غیر آئینی گرفتاریوں مسنگ پرسنز مسخ شدہ لاشوں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ جیسے حل طلب ایشوز پر مشاورت کی جائے گی جس کے لئے صوبے کے تمام نمائندہ قومی مذہبی جمہوری جماعتوں قبائلی معتبرین کو دعوت نامے پہنچا دئیے گئے ہیں جبکہ مسلم باغ میں شہدا اگست کی یاد منعقدہ جلسہ عام پشتون بلوچ اقوام کو درپیش سنگین قومی معاشی چیلنجوں سے نجات دلانے میں انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے اس کیلئے خانوزئی کان مہترزئی مسلم باغ میں بڑے بڑے خیرمقدمی بینرز آویزاں جبکہ مسلم باغ شہر کو سرخ جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے اور آج کا جلسہ مسلم باغ کے بڑے سیاسی جلسوں میں ایک بہت بڑا جلسہ عام ثابت ہوگا