کینیڈا، سکھس فارجسٹس نے خالصتان ایمبیسی قائم کر دی

جمعہ 8 اگست 2025 14:40

اوٹاوہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)امریکہ میں قائم سکھوں کی تنظیم سکھس فار جسٹس نے گرو نانک سکھ گوردوارہ ٹیمپل کے تعاون سے سرے، کینیڈا میں ’’خالصتان ایمبیسی‘‘قائم کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکھ گوردوارے کے باہر جمہوریہ خالصتان کا بورڈ نصب کیاگیاہے ۔مقامی رہائشیوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ’’سفارتخانے‘‘کی عمارت برٹش کولمبیا کی صوبائی حکومت کی فنڈنگ کے ذریعے تعمیر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں، صوبائی حکومت نے مبینہ طور پرایمبیسی میں لفٹ لگانے کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر مختص کئے تھے ۔1980کی دہائی کے وسط سے کینیڈا میں مقیم سکھ بھارت سے آزاد ریاست خالصتان کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ خالصتان ایمبیسی کا قیام بھارت اورکینیڈا کے پہلے سے کشیدگی تعلقات ایک اور موڑ ہے ۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ سال مارچ میں کینیڈین سکھ شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا انکشاف کیاتھا ۔جس کے بعد دونوںملکوں کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی تھی ۔ کینیڈا اور بھارت دونوں نے ملک سے سفیرں کو بے دخل اورسفارتی تعلقات کو معطل کر دیاتھا۔