جشن آزادی ہم ’’ معرکہ حق ‘‘ کی بلندیوں میں سبز ہلالی پرچم کے سایہ میں منائیں گے۔،امام بخش ڈومکی

جمعہ 8 اگست 2025 17:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی اپنے قائدین کی ہدایت اور ان کے شیڈول کو فالو کرتے ہوئے ملیر، شاہ فیصل ٹائون کراچی میں اپنی UC'Sاور PS-91کے ذمہ داران کے اشتراک سی78ویں جشن آزادی اپنے گلی محلے میں سبز ہلالی جھنڈیاں اور سبز ہلالی پرچم لہرا کر جشن آزادی کا آغاز کرینگے ان خیالات کا اظہار یوسی(۷) کے چیئر مین امام بخش ڈومکی نے اپنے مرکزی دفتر میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم سب انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنے اپنے حلقہ جات میں اپنی ٹیم کے ساتھ جا کر از خود پاکستانی فلیگ اہم مقامات پر آویزاں کرینگے اور اپنے حلقے میں 7اگست سی12اگست2025؁ء تک اپنے حلقے کے ذمہ داران سے جشن آزادی کے حوالے سے حکومتی اور تنظیمی سطح پر رابطہ کرینگے تاکہ13اگست کو جو حلقے کا سب سے بڑا پروگرا م ہورہا ہے اس میں نو منتخب سینیٹر اور صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی ، سعید غنی ، محمد جانی میمن ، شرجیل رضوانی ، رحمن باجوہ و دیگر پارٹی کے اعلیٰ عہد یدران مذکورہ پروگرام میں اپنی شرکت یقینی بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

امام بخش ڈومکی نے یوسی(۷) کی تمام سوساٹیز کے عہد یداران اور متحرک کارکنان سے تمام پروگرامز میں شرکت کی درخواست کی ہے۔