
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے لاہور میں آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات،شاندار خدمات کے اختتام پر خراج تحسین
، ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، معدنیات اور آئی ٹی خدمات میں تجارت کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال
جمعہ 8 اگست 2025 18:44

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایکوا کلچر، فشریز کی امپورٹ کے لئے کولڈ چین لاجسٹکس کے فروغ کے لئے پر امید ہیں۔
آسٹریلوی ایگریکلچر مشن کا گزشتہ جولائی میں پاکستان کا دورہ ایگری ٹریڈ میں گہرے باہمی تعاون کا استعارہ ہے۔آسٹریلیا میں پنجاب سے ہزاروں افراد نے ترقی کے مواقع ہی نہیں بلکہ باہمی روابط کو بھی فروغ دیا۔ پاکستان کی آسٹریلیا کے ساتھ بڑھتی ہوئی سٹریٹجک شراکت داری میں پنجاب بھی شامل ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے مشترکہ عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لئے پاکستان اور آسٹریلیا تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستانی طلبہ کے لئے اہم منزل ہے۔ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ باہمی احترام اور دیرپا دوستی کی بنیاد پر قائم مضبوط تعلقات کی قدر کرتا ہے۔ آسٹریلیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی روابط اور اقتصادی تعاون میں اضافہ ضروری ہے۔ پنجاب میں آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں میں آسٹریلوی سرمایہ کاروں کے لیے گراں قدر مواقع موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہرممکنہ معاونت کرے گی۔بارش کے پانی کا ہر قطرہ بچا کر استعمال میں لانا چاہتے ہیں جس کے لئے ضروری اقدامات کررہے ہیں۔ اپنے صوبے اور ملک میں مینارٹی کے جان و مال کا تحفظ اہم فریضہ سمجھتے ہیں۔ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال سرزمین ہے ، بہتر استعمال یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ تجاوزات کے خاتمے کے لئے یکسوہیں، شہروں کی خوبصورتی بحال کررہے ہیں۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا کہ آسٹریلیا اورپاکستان بااعتماد دوست اور اہم اقتصادی شراکت دارہیں۔
مزید اہم خبریں
-
فیلڈ مارشل کا دورہ امریکہ، پاکستانی کمیونٹی اور اعلیٰ امریکی عسکری قیادت سے ملاقاتیں
-
اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، پورا پاکستان جانتا ہے میں 60 ہزار ووٹوں سے جیتی اور خواجہ آصف کو ذلت آمیز شکست ہوئی
-
مودی سرکار کیلئے اب بہتر ہو گا وہ اپنے رافیل طیاروں کی راکھ کا سیندور سر پر لگائے
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل آسودہ ہیں
-
پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں، بس کچھ لوگ ٹکٹوں سے پیسے کمائیں گے
-
خواجہ آصف نے جو الزام عائد کیا اس پر انکوائری نہیں کارروائی کرنا پڑے گی
-
چینی بحران حکومت کے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے پیدا ہوا
-
حکومت ساڑھے 3 سال بعد بھی نیلم جہلم ڈیم سے بجلی کی پیداوار بحال کرنے میں ناکام
-
ملک کی اعلٰی ترین عدالت میں زیر التوا کیسز کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز
-
جرمنی میں ایک نمائش کے ذریعے برہنہ پن کو جنسی تصور سے الگ کرنے کی کوشش
-
اراکین پنجاب اسمبلی نے صرف 1 سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی خرچ کر ڈالی
-
آئی پی پیز سے معاہدوں کے باوجود حکومت بجلی کی قیمت کم نہیں کررہی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.