جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں قائد اعظم اکادمی و قائد اعظم مزار منیجمنٹ بورڈ کے پروگرامز

جمعہ 8 اگست 2025 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)قائد اعظم اکادمی و قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کے تحت 78ویں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے کا پہلا پروگرام مزار قائد کے اڈیو ویژول ہال میں 11اگست بروز پیر صبح 11بجے تصویری نمائش اور معرکہ حق کے سپاہی بنے بنیان مرصوص کے عنوان سے یوم آزادی و معرکہ حق سیمینار منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی کرنل (ریٹائرڈ)مختار احمد بٹ ہوں گے جبکہ صدارت کرنل (ریٹائرڈ) اختر خلیلی فرمائیں گے، مقررین میں جناب منور راجپوت، ابصار احمد، محترمہ مصباح اعوان اور پروفیسر محمد رضا شاہ و دیگر اظہار خیال کریں گے اور جشن آزادی کے سلسلے کا دوسرا پروگرام قائد اعظم اکادمی میں انٹر کالج/ یونیورسٹی مقابلہ مضمون نویسی موقع پر مضمون کا عنوان دیا جائے گا12اگست صبح ٹھیک 11بجے منعقد ہوگا اسی طرح جشن آزادی کے سلسلے کا تیسرا پروگرام شہید بے نظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی کورنگی کراچی میں یوم آزادی اور ہمارے سپاہی قربانی فخر وفاداری کے عنوان سے سیمینار صبح ساڑھے دس بجے ہو گا اور آخری پروگرام قائد اعظم اکادمی میں 14اگست 2025 کیک کٹنگ، پرچم کشائی، کتابوں کی نمائش کے حوالے سے منعقد ہوگا اور رسم تقسیم انعامات کی تقریب مزار قائد کے اڈیو ویژول ہال میں دن تین بجے منعقد ہوگی پروگرامز میں ریسرچ سکالرز، اسٹوڈنٹس اور سول سوسائٹی کے افراد کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔