
ایران کے سرمایہ کار و صنعتکار پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے لئے بھی ہمہ وقت تیار ہیں ، ایرانی قونصل جنرل
ہفتہ 9 اگست 2025 22:47
(جاری ہے)
اس سے قبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی،نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان روز اول سے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تجارتی تعلقات کے فروغ اور استحکام کیلئے کوشاں ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور ایران کو دوطرفہ طور پر ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے درآمدی مال پر عائد ٹیرف میں کمی کرنی چاہیے تاکہ دوطرفہ تجارتی اہداف کا حصول ممکن ہو سکیاور جاری تجارت مزید فروغ پائے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی وفد میں شامل قونصلیٹ کے حکام اور بزنس کمیونٹی کے عہدیداران ہمارے مہمان ہی نہیں دوست اور بھائی بھی ہے،انہوں نے دوطرفہ گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کیلئے دوطرفہ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی تجویز دی اور کہا کہ کمیٹی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں سمیت این ایل سی اور دونوں ممالک کے وزارت ٹرانسپورٹ کے حکام کو بھی شامل کیا جانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ تجارتی مسائل کے حل سے دونوں ممالک کے لوگوں کو باعزت روزگار میسر آئے گا اور ان کی طرز زندگی میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کوئٹہ زاہدان فلائٹ آپریشن کے سلسلے میں ایران کے قونصل جنرل کے کردار کو بھی سراہا۔اس موقع پر ایران کے قونصل جنرل علی رضا رجائی، زاہدان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبد الحکیم ریگی ودیگر نے بلوچستان کی بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ ایران کے میرجاواہ کے علاقے بازارچہ میں فری ٹریڈ زون میں صنعتیں لگائے بلکہ اس سلسلے میں ایرانی سرمایہ کار ان کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے لئے بھی ہمہ وقت تیار ہیں۔انہوں نے حال ہی میں اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے حکام کے مابین دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے و دیگر معاہدوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ تجارتی اہداف کا حصول باہمی تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے اس سلسلے میں سب سے کلیدی کردار چیمبرز اور بزنس کمیونٹی کا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان،ایران اور افغانستان کے جغرافیہ الگ الگ مگر مفادات ایک ہیں ہم سب کو مل کر تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنا ہوگا دونوں ممالک کے حکام کے معاہدے نیگ شگون ہے مگر ان معاہدوں پر عمل درآمد چیمبرز اور بزنس کمیونٹی کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں انہوں نے کوئٹہ زاہدان فلائی سروس کی بحالی پر بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران اور سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ و تجارت کے چیئرمینوں سلیم مانڈی والا اور محترمہ انوشہ رحمان کا کردار قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح کے علاوہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو نجی سطح پر دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز سے اتفاق کیا اور اس بابت رضامندی ظاہر کی۔اس موقع پر سمال چیمبر اینڈ سمال انڈسٹری کوئٹہ،پاک ایران چیمبر کے عہدیداران بھی ۔مزید قومی خبریں
-
کراچی، ٹک ٹاکر کو گرفتاری سے بچانے کیلئے خواتین کی شرمناک حرکت
-
پاکستان کی کامیابی سے بھارت کی معیشت ہچکولے کھاررہی ہے، سعید غنی
-
یہ وقت سیاست کا نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
جشن آزادی پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ پرصوبہ بھر میں277 افراد گرفتار
-
صوبائی وزیرفیصل ایوب کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھرکی عوامی اجتماع میں شرکت
-
داتا علی ہجویریؒ کی زندگی اہلِ ایمان کیلئے مینارہ نور ہے‘ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
-
72 فیصد کمپنیاں سائبرسکیورٹی کے لیے ملٹی وینڈر سسٹم پر انحصار کرتی ہیں،تحقیق
-
چینی ٹیکسٹائل گروپ کیلئے اسلام آباد میں خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بونیر میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی اموات پر دلی رنج و غم کا اظہار
-
پاکستان نام نہاد " گریٹراسرائیل " کے ایجنڈے کے حوالے سے اسرائیلی بیانات کی مذمت کرتا ہے اورانہیں مسترد کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
کراچی،ڈیفنس میں دو کم سن بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے والی ماں کے دل دہلا دینے والے انکشافات
-
قصور ،پتنگ بازی سے شہری کو زخمی کرنیوالے 02 ملزمان سمیت 03 گرفتار،پولیس ترجمان قصور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.