سماجی تنظیم گرین سندھ فائونڈیشن کی جانب سے پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم

اتوار 10 اگست 2025 15:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) بانی گرین سندھ فائونڈیشن ذوالفقار مگسی نے پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کے سلسلہ میں لائبریری لان میں پودا لگا یا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم گرین سندھ فائونڈیشن کی جانب سے پلانٹ فار پاکستان شجرکاری تقریبات کے سلسلے میں بانی گرین سندھ فاونڈیشن ذوالفقار مگسی نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریری شمس الدین کلہوڑو اور طلبہ کے ساتھ ہاتھوں میں پرچم اٹھاکر لائبریری کے لان میں گل موہر کا پودا لگایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے بانی ذوالفقار مگسی نے کہا کہ بڑھتے ہوئے ماحولیاتی مسائل اور موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے لاڑکانہ شہر میں شجرکاری کے ساتھ گرین بیلٹ ، پبلک پارکوں کی بحالی اور اربن فاریسٹ کا قیام عمل میں لانے کیلئے حقیقی اندز میں اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، شہر میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت نے معاملات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے ، کلائمیٹ چینج کو روکنے کا واحد ذریعہ شجرکاری ہے۔اس موقع پر تنظیم کے ذوالفقارمگسی نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریری شمس الدین کلہوڑو کو شجرکاری خدمات پر اعزاری سرٹیفکیٹ دیا۔