وہاڑی ، جشن آزادی و معرکہ حق تقریبات کا دسویں روز بھی سلسلہ جاری

اتوار 10 اگست 2025 16:40

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) ضلع وہاڑی میں جشن آزادی و معرکہ حق تقریبات کا دسویں روز بھی سلسلہ جوش و جذبے سے جاری رہا۔ چیف آفیسر بلدیہ راؤ نعیم خالد نے علما کرام کے ہمراہ بلدیہ وہاڑی میں پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر جشن آزادی و معرکہ حق ریلی بھی نکالی گئی، جس میں پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

شرکا نے شہدائے تحریک پاکستان کو خراج عقیدت اور معرکہ حق میں کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر جذبہ حب الوطنی اور جوش و خروش دیدنی تھا۔ تقریب میں چیئرمین ملی یکجہتی کونسل ضلع وہاڑی حافظ حبیب الرحمن ضیا، ایڈیشنل ناظم اعلیٰ جمعیت اہل حدیث پاکستان و صدر مسجد باغ والی شیخ عبداللطیف، قاری مجیب الرحمن، سابق صدر پریس کلب مختار احمد بھٹی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔\378