سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا محمد خالد خان کا پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ٹینس کیمپ کا دورہ

اتوار 10 اگست 2025 19:00

ج*پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء) خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جونیئر ہائی پرفارمنس ٹینس کیمپ پشاور سپورٹس کمپلیکس میںبھرپور انداز سے جاری ہے گزشتہ روز سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا محمد خالد خان نے ٹینس کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی ، اس موقع پر صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ،سینئر نائب صدر ملک عمر ایاز خلیل سمیت کوچزانعام گل، رومان، نعمان، شہریار، شاہد آفریدی، اسرار گل، وکیل، ڈیوس کپپر برکت اللہ، ثاقب عمر، اور حمزہ رومان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

، ۔ کیمپ میں صوبے سے تعلق رکھنے والے قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انڈر 10 میں فیضان آفریدی، پاکستان نمبر ریان، سالار، شہریار، دانیال، انڈر 12 میں پاکستان نمبر ون محمد شایان آفریدی، انڈر 14 میں پاکستان نمبر ون محمد جنید خان، ٹاپ انڈر 14 کھلاڑی وقاص خان، ایان، زوہیب، ثمر گل، عبداللہ، حسن اور جنید حصہ لے رہے ہیں، جنہیں لیول ٹو کوالیفائیڈ کوچ تربیت دے رہے ہیں، اس موقع پر سیکرٹری تعلیم محمد خالد نے صوبے میں ٹینس کے فروغ کیلئے ایسوسی ایشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا اظہار اورگراس روٹ لیول پر تمام تعلیمی اداروں میں ٹینس کھیل کو اپنے سالانہ سپورٹس کلینڈ ر میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا ۔