Live Updates

عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کوحقائق کے منافی قراردے دیا

کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 2.1ارب ڈالر تک پہنچ چکا، معشیت بہتری طرف گامزن ہے،وزیراطلاعات

اتوار 10 اگست 2025 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ان کے گمراہ کن بیانات عوام کے حق میں نہیں ہیں۔انہوں نے اس موقع پر ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی کی تفصیلات پیش کیں اور واضح کیا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ان کے بیانات عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر ملکی معیشت کی بہتری کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ ترسیلات زر 38ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 2.1ارب ڈالر ہو گیا ہے، اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے۔

انہوں نے اسد قیصر سے سوال کیا، کیا آپ کو یہ حقیقتیں قبول نہیں ہیں ۔وزیر اطلاعات نے 9مئی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ایک سازش رچائی گئی تھی جس کے دوران ریاستی اداروں پر حملے کیے گئے۔عطا تارڑ نے اس سنگین جرم پر قانون کے مطابق سزائیں سنائے جانے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام سزاں کے فیصلے شفاف اور فیئر ٹرائل کے بعد کیے گئے ہیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات