ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر کی جانب سے یوم آزادی بھرپور طریقہ سے منانے کیلئے تیاریاں جاری

پیر 11 اگست 2025 17:40

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر کی جانب سے یوم آزادی بھرپور طریقہ سے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جشن معرکہ حق اور یوم آزادی کو شایانِ شان طریقہ سے منانے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس کوہستان لوئر سمیت دیگر سرکاری اور نجی عمارتوں کو خوبصورت قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ یہ چراغاں نہ صرف جشنِ آزادی کی خوشیوں کا خوبصورت اظہار ہے بلکہ پاکستان کی ثقافت، روایات اور عوام کے جذبہ حب الوطنی کی جیتی جاگتی عکاسی بھی کرتا ہے۔