
داتا گنج بخشؒ کے عرس کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، شافع حسین
پیر 11 اگست 2025 20:23

(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ دربار کی توسیع کا منصوبہ اس سال مکمل ہوگا جس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا بڑا کردار ہے۔
چوہدری شافع حسین نے کہاکہ عرس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اس لئے مساجد اور درباروں میں صفائی کی صورتحال کی بہتری کیلئے سیکرٹری اوقاف اور ڈی جی مذہبی امور کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں ، اس کے علاوہ داتا صاحب کے عرس کے دوران بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکموں سے بات چیت کی گئی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ درباروں پر نصب چندے کے باکسز میں کرپشن کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل بنایا جارہا ہے،کوشش ہے کہ بڑے درباروں پر پنجاب بنک کی چھوٹی برانچیں قائم کی جائیں۔صوبائی وزیر اوقاف نے کہاکہ نگران حکومت سے قبل حکومت میں اوقاف کی 80فیصد زمینوں پر ناجائز قبضے ہوئے،اوقاف کی زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خاتمے کیلئے ایکشن پلان بنا لیا ہے اس مقصد کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کام کر رہی ہے۔اوقاف کی بنجر زمینوں کو استعمال میں لانے پر بھی کام شروع کردیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ درباروں اور مساجد کی تزئین آرائش کے لئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کے پیش نظر نئی مساجد بھی بنائی جائیں گی۔محکمہ اوقاف کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کی جارہی ہے۔ چوہدری شافع حسین نے کہاکہ مجھے 4 ماہ قبل محکمہ اوقاف ومذہبی امور کا اضافی چارج ملا ہے ،ادارے کے امور کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی والا مذہب ہے جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں،ہمیں مل کر وطن عزیز کو امن اور سلامتی کا گہوارہ بنانا ہے۔ صوبائی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں 14 اگست 1947کوحقیقی آزادی مل گئی تھی اب ملک کی ترقی کیلئے سب کو مل کر محنت کرنا ہے۔ صوبائی وزیراوقاف چوہدری شافع حسین نے کہاکہ ایک پارٹی کے پی کے میں کئی سالوں سے اقتدار رہنے کے باوجودوہاں ایک بھی جنرل ہسپتال نہیں بناسکی۔پنجاب کی میٹرو بس کو مہنگا منصوبہ کہنے والوں نے اپنے صوبے میں اس منصوبے پر پنجاب سے کہیں زیادہ وسائل خرچ کردئیے۔سیاست دانوں کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس پر عمل نہ کرسکیں۔صوبائی سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہاکہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کی تصنیفِ کشف المحجوب کے ہزار سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں سیمینار ہورہے ہیں،کشف المحجوب کی ہزار سالہ تقریبات کے حوالے سے حکومت کی جانب سے سپیشل گرانٹ کی فراہمی پر مشکور ہیں۔ ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہاکہ محکمہ اوقاف کی گزشتہ تین سال کے دوران ریکارڈ آمدن ہوئی ہے۔ڈی جی مذہبی امور،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار اور محکمہ اوقاف کے دیگر افسران بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ
-
عمران خان نے نومنتخب وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیلئے خاص ہدایات جاری کردیں
-
پاک فوج کا نوشکی سیکٹر میں افغانستان کو بھرپور جواب، غزنالی پوسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا
-
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات آئندہ سال 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے،شزا فاطمہ
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا انحصار تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان نسل پر ہے,دانیال چوہدری
-
گورنر کے پی نو منتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں آتے ہوئے گرتے گرتے بچے
-
پاکستان ریلوے کا کلیکشن سسٹم ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ - اسٹیٹ بینک اورکی معاونت سے تاریخی معاہدہ
-
صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
-
آغا سراج درانی کی سیاسی سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں، شرجیل انعا م میمن
-
آغا سراج درانی انتقال کرگئے، وزیراعلی سندھ ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے
-
لاہورمیں ڈینگی بخارکے 10 نئے مریضوں کی تصدیق
-
گلوکارہ نصیبولعل کا گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.