پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے،ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی

پیر 11 اگست 2025 20:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صوبائی صدر و ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ نے اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آکر اقلیتوں کے لیے قانونی سازی کی ہے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں اس وقت کے صدر مملکت آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر قومی اسمبلی اور سینٹ میں اقلیتی نشستوں میں اضافہ کیا گیا ہے پیپلز پارٹی کے ہی دور حکومت میں پہلی مرتبہ 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن قرار دیا گیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سینیٹ میں اقلیتوں کے لییلیے4 نشستیں مخصوص کیں سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ اقلیتوں کے لئے مختص کیا جو کہ ایک ایسا تاریخی فیصلہ تھا جسکی وجہ سے اقلیتوں کو قومی سیاسی دھارے میں لانے کے لیے بڑی مدد ملی۔ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا کہ کہا کہ یہ کریڈٹ بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کو جاتا ہے جس نے اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کو ہرسال سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔