سردارایازصادق کا ترکیہ میں زلزلہ سے جانی و مالی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار

پیر 11 اگست 2025 22:22

سردارایازصادق کا ترکیہ میں زلزلہ سے جانی و مالی نقصان پر گہرے افسوس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے پیغام میں انہوں نے ترکیہ کے عوام سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ترکیہ کے عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے، مشکل گھڑی میں پاکستان کی حکومت، عوام اور پارلیمان ترکیہ کی حکومت، پارلیمان اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے زلزلے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔