
ارکان پارلیمنٹ کا بچوں کی صحت کے تحفظ، ماؤں کو بااختیار بنانے اور دودھ پلانے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے اہم مشترکہ اعلامیہ پر دستخط
پیر 11 اگست 2025 22:39
(جاری ہے)
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری جو این اے 207 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں، نے اعلامیہ پر دستخط کرتے ہوئے دودھ پلانے اور ماؤں کی غذائیت کو قومی ترجیح دینے کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ اعلامیہ میں ڈبے کے دودھ کی مارکیٹنگ پر قوانین کے سخت نفاذ، صحت کے نظام میں دودھ پلانے کی ترویج، ماؤں کے لیے کام کی جگہوں پر سہولیات کی فراہمی اور نقصان دہ سماجی رویوں کی تبدیلی کے لئے کمیونٹی شمولیت پر زور دیا گیا۔
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ارکان پارلیمنٹ فارمولہ دودھ کو ڈریپ کے دائرہ اختیار سے نکالنے کے عمل کی مزاحمت کریں کیونکہ یہ غذا نہیں بلکہ دوا ہے اور اسے لازمی طور پر دوا کے طور پر ریگولیٹ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے 2023 میں دودھ پلانے اور بچوں کی غذائیت کا تحفظ و ترویج کا قانون پاس کیا جس پر بڑے پیمانے پر دباؤ آیا لیکن وہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے بھی اس قانون کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی کیونکہ جج صاحبان دودھ پلانے کی اہمیت سے واقف ہیں۔ ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے اعلان کیا کہ سندھ میں لیکٹیشن کاؤنسلرز اور تھیراپسٹ بھرتی کئے جائیں گے، حاملہ خواتین کو مائیکرونیوٹرینٹ سپلیمنٹس فراہم کئے جائیں گے اور بچوں اور ماؤں کی صحت کے لئے دودھ پلانے کے فروغ کی کوششیں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر متعدی امراض خصوصاً دل کے دوروں اور فالج میں اضافے کی ایک بڑی وجہ بچپن میں ماں کا دودھ نہ ملنا ہے۔یونیسف کی نمائندہ پرنیلے آئرن سائیڈ نے وفاقی اور صوبائی سطح پر سندھ کے قانون کی طرز پر قوانین بنانے اور دودھ پلانے کو قومی ترجیح بنانے پر زور دیا۔ یونیسف کے نیوٹریشن چیف انتینے گیرما میناس نے کہا کہ پالیسی سطح کے اس فورم میں خاتون اول کی موجودگی غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا نے کہا کہ پاکستان کو کم دودھ پلانے کی شرح کے باعث ہر سال تقریباً 2.8 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے جبکہ صرف بریسٹ ملک سبسٹیٹیوٹ پر 888 ملین ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں صرف 48.4 فیصد بچے پہلے چھ ماہ مکمل طور پر ماں کا دودھ پیتے ہیں جو عالمی ادارہ صحت کے 2030 کے 60 فیصد ہدف سے کہیں کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مکمل دودھ پلانے کی شرح 70 فیصد ہو جائے تو ہر سال 34 ہزار بچوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں، 28 لاکھ ڈائریا کے کیسز روکے جا سکتے ہیں اور 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے طبی اخراجات بچائے جا سکتے ہیں۔ویمن پارلیمنٹری کاکس کی سیکریٹری ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ دودھ پلانا نوزائیدہ اموات کم کرنے اور ماؤں کی صحت بہتر بنانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر مسعود صادق نے زچگی کی چھٹی کم از کم چھ ماہ کرنے، بریسٹ ملک کے متبادل دودھ کی سوشل میڈیا پر تشہیر پر پابندی اور وفاقی سطح پر قانون سازی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ہسپتالوں میں کینگرو کیئر کے فروغ پر بھی زور دیا۔یونیسف کی جینڈر سپیشلسٹ فہمیدہ خان نے کہا کہ دودھ پلانے کو بچہ بچاؤ کی اہم مداخلت کے طور پر فروغ دینا ضروری ہے۔ یونیسف کے ماہرین صبا شجاع اور ڈاکٹر مظہر حسین نے پاکستان میں غذائی بحران، کم دودھ پلانے کی شرح کے صحت و معیشت پر اثرات اور بریسٹ ملک کے متبادل دودھ کے نقصانات پر تفصیلی پریذنٹیشن دی۔مشترکہ اعلامیہ میں ارکان پارلیمنٹ نے اس امر کا اعادہ کہ وہ دودھ پلانے کے فروغ کے لئے قانون سازی کریں گے، موجودہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، صحت کے نظام میں اس کی ترویج کو شامل کریں گے اور ماں و بچے کی غذائیت کے لئے پائیدار فنڈنگ فراہم کریں گے۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، جے یو آئی ف اور ایم کیو ایم کے ارکان، جن میں اکثریت خواتین کی تھی ، نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بریسٹ ملک کے متبادل دودھ کی جارحانہ مارکیٹنگ کے نقصان دہ اثرات سے بچوں کو بچانے کے لیے پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر جدوجہد کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
بیوہ سے مبینہ تعلقات؛ نوجوان نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، 11 سالہ بیٹا جاں بحق
-
سانگھڑ میں گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش برآمد، پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کردیا
-
اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ حادثے سے بال بال بچا
-
بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
-
سیالکوٹ میں 2 سالہ بچے کی پر اسرار ہلاکت کا معمہ حل، چچی قاتل نکلی
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کےلیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
حافظ نعیم الرحمن کاشہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
احتجاج و نعرے بازی، پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی دیا گیا
-
(ن) لیگ نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا93واں یوم پیدائش 18اگست پیر کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.