انڈین ائیرچیف کا پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ؛ بھارتی تجزیہ کار نے خود ہی بھانڈا پھوڑ دیا

پیر 11 اگست 2025 21:11

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)بھارتی ائیرچیف کے پاک فضائیہ کے طیارے گرانے کے مضحکہ خیز دعوے کو خود بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے مسترد کردیا۔ایک انٹرویو میں معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا کہ اگر واقعی پاکستانی ایف16 گرا دیا گیا تھا 3 مہینے تک یہ بات کسی کو بتائی کیوں نہیں گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستانی طیاروں کو فضا میں یا ہینگرز پر کھڑے طیاروں کو نشانہ بنایا ہوتا تو ساری دنیا کو پتا چل چکا ہوتا۔

پراوین ساہنی نے انڈین ایئر چیف کے بیان پر سوال اٹھایا کہ آخر وہ تباہ شدہ طیارے کہاں گئی ان کا ملبہ کہاں ہی کوئی تصویر ویڈیو سیٹلائٹ امیجز کچھ تو ثبوت دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ اب بھی بات صرف تقریر کی حد تک بات کی گئی ہے، کسی بڑی پریس کانفرنس میں نہیں کہا گیا کیوں کہ وہاں کوئی نہ کوئی ثبوت دینا پڑتے۔پراوین ساہنی نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارتی ایئر چیف کا یہ دعویٰ حقیقت سے کوسوں دور ہے۔