
‘ باقی اضلاع کی طرح ضلع خضدار میں پرچم کشائی، قومی ترانہ، اسپورٹس ایونٹس، ثقافتی پروگرام اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا
پیر 11 اگست 2025 23:10
(جاری ہے)
اسی طرح اسکولوں میں بھی یومِ آزادی کی مناسبت سے تقریبات منعقد ہوں گی۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جشن آزادی کے تقریبات کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اور محکمہ داخلہ کے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ 14 اگست کے دن صبح سائرن بجا کر ایک منٹ کے لیے ٹریفک روک دی جائے گی جبکہ سول سوسائٹی اور مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ یوم آزادی کی تقریبات سے قبل پولیس اور سول ڈیفنس کا عملہ تقریبات کے مقامات پر سویپنگ اور سرچنگ کرے گا جبکہ پولیس اور ایف سی کے اہلکار سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا ہے کہ 14 اگست پاکستان کی تاریخ کا وہ دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے بے شمار قربانیوں کے بعد آزادی حاصل کی۔ یہ دن نہ صرف ہماری قومی خودمختاری کی یاد دہانی کراتا ہے بلکہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو حب الوطنی، قربانی اور یکجہتی کا درس دینے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی حفاظت کے لیے اتحاد، محنت اور دیانتداری لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان اور بالخصوص ضلع خصدار کے عوام ہر سال یہ دن قومی جوش و خروش سے مناتے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری قوم اپنے ماضی کی قربانیوں کو نہیں بھولی۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے تمام ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر اداروں کو ہدایت کی کہ یوم آزادی کے موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کریں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع خضدار میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریبات، قومی ترانوں کی گونج، طلبہ کے ملی نغمے اور آزادی کی یادگار تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کے جائیں۔آخر میں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور اس کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے کے لیے ہر سطح پر کردار ادا کرنا ہوگامزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی جیل میں منتقل کیے جانے کا امکان، ذرائع
-
نیتن ہاہوکاقطری وزیراعظم کوفون،حملے پر معافی مانگ لی
-
حکومت سندھ کا دسمبر میں ای وی ٹیکسی متعارف کروانے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر عطا ء اللہ تارڑ کا سینئر صحافی امتیاز میر کے انتقال پر اظہار افسوس
-
اعتزاز احسن جرات مند، آئین و جمہوریت کے حقیقی سپاہی ،ان سے سیکھا جھوٹ نہیں بولنا ، عمر عطا بندیال
-
سول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے،پاکستان کے سول سرونٹس نے ہمیشہ قابلیت، فرض شناسی اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی
-
رحیم یارخان‘طلاق لینے کی رنجش پرشوہرنے بیوی‘بیٹی اورخوشدامن پرتیزاب انڈیل دیا‘ بیوی جھلس کرجاںبحق
-
وہاڑی ، ٹریفک کے دوحادثات ،تین افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے
-
پولیس کریک ڈائون میں اشتہاریوں سمیت 5ملزمان گرفتار
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل خارج
-
بلاول بھٹو دودھ اورشہد کی جو نہریں بہانا چاہتے وہ سندھ میں بہالیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.