یومِ آزادی صرف جشن نہیں بلکہ قربانیوں کے تسلسل کی داستان ہے ،خلیل الرحمان

منگل 12 اگست 2025 12:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) یوم آزادی معرکہ حق کے موقع پرپاکستانی شہری (ر) ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اگوکی خلیل الرحمان نے کہا ہے کہ یومِ آزادی صرف جشن نہیں بلکہ قربانیوں کے تسلسل کی داستان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی تجدیدِ عہد کا دن ہے اور یہ دن ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14اگست وہ تاریخی دن ہےجب برصغیر کے مسلمانوں کے آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب حقیقت میں بدلا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے، آزادی کے ثمرات بھولنے والی قومیں تاریخ کے سیاہ گوشوں میں گم ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ 14 اگست جشن آزادی کو آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق کی عظیم قربانیوں کے پس منظرمیں منایا جائے تاکہ قوم کے جذبہ قربانی اور افواج پاکستان کے سپو توں کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بازاروں، دکانوں، فیکٹریوں اورگھروں پر قومی پرچم لہرائے جائیں اور گلی محلوں کی تزئین و آرائش کی جائے تاکہ قومی تہوار کا ماحول ہر سمت نمایاں نظر آئے۔