
پاکستان کو چینی درآمد کے ٹینڈر کے جواب میں 539 ڈالر فی ٹن کی پیشکش موصول
سب سے کم پیشکش تجارتی ادارے ای ڈی اینڈ ایف مین نے دی جو کسی بھی ملک سے حاصل کردہ 50 ہزار ٹن فائن گریڈ چینی کے لیے تھی. رپورٹ
میاں محمد ندیم
منگل 12 اگست 2025
14:20

(جاری ہے)
گزشتہ ماہ پاکستان نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی تاکہ قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے کیوں کہ خوردہ چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے کم پیشکش تجارتی ادارے ای ڈی اینڈ ایف مین نے دی جو کسی بھی ملک سے حاصل کردہ 50 ہزار ٹن فائن گریڈ چینی کے لیے تھی، ٹینڈر میں مبینہ طور پر مزید تین شرکا بھی شامل تھے. دریفوس نے کسی بھی ملک سے حاصل کردہ 25 ہزار ٹن فائن گریڈ چینی کے لیے 580 اعشاریہ 78 ڈالر فی ٹن(کاسٹ اینڈ فریٹ سمیت ) کی پیشکش کی جب کہ الخلیج شوگر نے متحدہ عرب امارات سے حاصل کردہ 30 ہزار ٹن میڈیم گریڈ چینی کے لیے 586 ڈالر فی ٹن کی بولی دی، تجارتی ادارے بیئر نے برازیل سے حاصل کردہ میڈیم گریڈ چینی کے لیے 555 ڈالر فی ٹن اور فائن گریڈ چینی کے لیے 550 ڈالر فی ٹن کی پیشکش دی. رپورٹ تاجروں کے اب تک کے اندازوں کی عکاسی کرتی ہیں اور ممکن ہے کہ بعد میں قیمتوں اور مقدار کے مزید تخمینے سامنے آئیں پاکستان کی جانب سے 31 جولائی کو ایک لاکھ ٹن کے پچھلے ٹینڈر میں کسی خریداری کی اطلاع نہیں ملی تھی اس وقت بھی سب سے کم قیمت 539 ڈالر فی ٹن (کاسٹ اینڈ فریٹ سمیت )تھی تاجروں نے کہا کہ چینی کی ترسیل کا انتظام اس طرح کیا جانا چاہیے کہ تمام چینی 20 اکتوبر تک پاکستان پہنچ جائے بریک بلک سپلائیز کی ترسیل 1 سے 15 ستمبر کے درمیان 50 ہزار ٹن کے لیے مطلوب ہے جب کہ باقی 25 ستمبر تک بھیجی جا سکتی ہے سمندری کنٹینرز میں چینی بھی 1 سے 20 ستمبر کے درمیان بھیجی جا سکتی ہے.
مزید اہم خبریں
-
ملک میں کبھی بھی سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں آنی چاہیئے
-
ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
-
عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے
-
گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ
-
برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا
-
قوم کی آزادی کو جاگیرداروں، وڈیروں، بیوروکریسی اور جرنیلوں نے سلب کررکھا ہے
-
معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کرکے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے
-
معرکہ حق کی فتح سے پوری دنیا جان چکی کہ بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ہے
-
سری لنکا حکومت انسانیت کے خلاف جرائم کا محاسبہ یقنی بنائے، وولکر ترک
-
السویدہ: تشدد کی لہر سے متاثرہ خاندانوں تک امدادی رسائی کا مطالبہ
-
انسانی سمگلنگ میں کھیل اور کھلاڑیوں کے استعمال کی روک تھام کا مطالبہ
-
غزہ: کم از کم 100 بچے بھوک سے ہلاک ہوچکے ہیں، فلپ لازارینی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.