حکومتی کمیٹی برائے یقین دہانیوں اور قائمہ کمیٹی میں کے الیکٹرک کی غلط بیانی کا نوٹس لیا جائے،نبیل گبول

منگل 12 اگست 2025 16:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) قومی اسمبلی میں سندھ سے ارکان نے لوڈ شیڈنگ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک حکومتی کمیٹی برائے یقین دہانیوں اور قائمہ کمیٹی میں غلط بیانی کرتی ہے۔منگل کو پیپلز پارٹی کے رکن نبیل گبول نے کہا کہ 18 گھنٹے لیاری میں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔کیا حکومتی یقین دہانیوں میں کے الیکٹرک کی غلط بیانی کا نوٹس لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میر منور تالپور نے کہا کہ واپڈا کا مسئلہ یہاں اٹھایا جارہا ہے لیکن متعلقہ وزرانہیں ہیں۔ہمارے علاقے میں بھی بجلی اسی طرح آتی جاتی ہے۔گیس کے نئے کنکشن پر پابندی برقرار ہے سندھ سے گیس نکلتی ہے اور ہم گیس سے محروم ہیں۔یہ معاملہ کمیٹی کو بھجوایا جائے۔ایم کیو ایم کے رکن حفیظ الدین نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کے الیکٹرک کا مسئلہ حل کریں۔کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ہے۔