ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام معرکہ حق بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز

منگل 12 اگست 2025 17:03

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنراوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام معرکہ حق بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغازکیاگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین وسطرو نے بیڈمنٹن کے مقابلہ جات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میں پاک آرمی، واپڈا، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے حصہ لیا، اس دوران ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور اپنے فن کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے کہا کہ معرکہ حق بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے جس کے تحت بہترین ٹیلنٹ ا بھر کر سامنے آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے جس بہادری اور جواں مردی سے بزدلانہ بھارتی حملوں کا جواب دیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور اس طرح پاکستان کی تاریخی فتح نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ جشن آزادی کی تقریبات کو معرکہ حق سے منسلک کر دیا گیا ہے اور تمام ادارے انتظامیہ عوام اور دیگر سٹیک ہولڈرز اپنے اپنے انداز میں خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔\378