
او آئی سی سی آئی نے تیسری پی سی سی رپورٹ جاری کردی، پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے فوری موسمیاتی فنانسنگ پرزور
منگل 12 اگست 2025 17:18
(جاری ہے)
ان ہی چیلنجز کے پیش نظر اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(OICCI)نے ماحولیاتی ریزیلئنس میں پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت کیلئے ماحول پیداکرنے کے عنوان سے اپنی تیسری پاکستان کلائمٹ کانفرنس رپورٹ جاری کی ہے۔
اس رپورٹ میںبڑے پیمانے پر ماحولیاتی فنڈنگ کی فوری ضرورت اور نجی شعبے کوریزیلئنس پیداکرنے میں مرکزی شراکت دار قرار دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن(MoCC&E)عائشہ حمیراچودھری نے کہاکہ پاکستان کو درپیش موسمیاتی خطرات عالمی سطح پر تسلیم شدہ حقیقت ہے، لیکن موئثرردِّعمل کیلئے ہمیں بروقت اور خاطر خواہ ماحولیاتی فنڈنگ کو مقامی سلوشنز کی طرف منتقل کرنا ہوگا۔ ہماری نیشنل کلائمٹ حکمتِ عملی میں نجی شعبے کاکلیدی کردار ہے اور اوآئی سی سی آئی کے ممبران نے اس میںاہم کردار ادا کیاہے۔ ہم بین الاقوامی شراکت داروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کے ماحولیاتی عزم کو بھر پور مالی معاونت فراہم کی جائے۔ ماحولیاتی فنانس کیلئے معاشی دلیل واضح ہے، اگر فوری طورپر کاربن کے اخراج میں کمی نہ کی گئی تو پاکستان کی برآمدات کونئے عالمی تجارتی قوانین خاص طورپر یورپی یونین کے کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم کے تحت مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ او آئی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل ایم عبدالعلیم نے کہاکہ یورپی یونین کے کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم جیسے عالمی تجارتی قوانین کی وجہ سے فوسل فیول پر انحصار اور کاربن انٹینسیوپریکٹسز پاکستان کی برآمدات کومشکلات میں ڈال رہی ہیں۔ کاربن کے اخراج میں کمی اور گرین فنانس اب آپشن نہیں ہیں بلکہ معیشت کی پائیداری اور عالمی مسابقت کیلئے ناگزیر ہیں۔ ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد سلہری نے باہمی تعاون پر مبنی پالیسی اور فنانسنگ میکانزم کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ پبلک اور گرانٹ بیسڈ کلائمٹ فنانس کو ختم کرنے کے تناظر میں مارکیٹ پر مبنی سلوشن اور پرائیویٹ سیکٹر مسئلے کاحل نہیں بلکہ اس کے حل کا ایک حصہ ہے۔ موسمیاتی آفات مستقبل کے خطرہ کے بجائے آج کا سماجی و معاشی بحران ہیں۔ پاکستان کو اب وعدوں سے آگے بڑھتے ہوئے ایک ایسا ماحولیاتی نظام بناناچاہیے جہاں ماحولیاتی ریزیلئنس میں نجی سرمایہ کاری کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی جائے بلکہ مستقل پالیسی ،شفاف ڈیٹااور قابلِ رسائی مالیاتی ٹولز کے ذریعے اسے ممکن بنایاجائے۔ اے سی سی اے کی صدر عائلہ مجید نے موسمیاتی ایکشن میں مہارتوں اور مالیاتی مہارت کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہاکہ موسمیاتی فنانس کا مقصد صرف فنڈز حاصل کرنا نہیں بلکہ اس بات کو یقینی بناناہے کہ اسے شفافیت ، تکنیکی مہارت اور قابل پیمائش موئثر طریقوں کے ساتھ موئثر طورپر استعمال کرنا ہے۔ تیسری پی سی سی رپورٹ میں قابلِ عمل اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جن میں تخلیقی زراعت، صنعتی ڈیکاربونائزیشن، پلاسٹک سرکولیریٹی اور کاربن مارکیٹ کی ترقی شامل ہیں۔رپورٹ میںا س بات پر زوردیاگیا ہے کہ کلائمٹ فنانس کو پالیسی سپورٹ اور استعداد کارمیں اضافے کے ساتھ جوڑنا ضروری ہے تاکہ پاکستان کے کلائمٹ فنانس خلا کو پوراکیاجاسکے۔ او آئی سی سی آئی پاکستان کے نجی شعبہ کی واحد تنظیم ہے جس نے COP28اورCOP29میںشرکت کی اور موسمیاتی ایکشن کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دے رہی ہے۔ او آئی سی سی آئی گرین ٹیکسانومیز اور ای ایس جی رپورٹنگ فریم کو آگے بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایس ای سی پی سمیت ریگولیٹرز کے ساتھ کام کررہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپرمون کا نظارہ کیا جائے گا
-
پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں تیز
-
اسٹیبلشمنٹ علیمہ خان کو سپورٹ دلوا کر آ گے لانا چاہتی ہے‘ شیر افضل مروت
-
کوٹ ادو’ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
سندھ‘ 10 ہزار سے زائد اساتذہ کے تبادلے، 1320 بند سکول بھی کھلیں گے
-
صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ہے‘ حافظ نعیم الرحمٰن کی طرف سے شدید مذمت
-
آئی ایم ایف نے سیلاب سے نقصانات کی حتمی رپورٹ مانگ لی، پنجاب کااپنے وسائل سے متاثرین کی امدادکاعندیہ
-
شہری کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
-
پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی
-
اگلے مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا،وزیر خزانہ
-
گلگت بلتستان میں مالیاتی کوآپریٹو سوسائٹز میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی گئی
-
بیوی اور دو بچوں کے لیے 75ہزار روپے ماہانہ نان و نفقہ مقرر کرنے کے گارڈین جج کے عبوری حکم کے خلاف شوہر کی درخواست مسترد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.